امریکا :صحافی کے قتل کاجرم ثابت سابق سیاستدان کو عمر قید

امریکا :صحافی کے قتل کاجرم ثابت  سابق سیاستدان کو عمر قید

لاس ویگاس(اے ایف پی ،اے پی ،رائٹرز)امریکی صحافی کے قتل کے جرم میں سابق سیاستدان رابرٹ ٹیلس کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ صحافی جیف جرمن کا قتل منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا۔

استغاثہ کے مطابق ٹیلس نے جیف جرمن کو آرٹیکلز کی وجہ سے قتل کیا کیونکہ اُنہوں   نے آرٹیکلز میں کلارک کاؤنٹی پبلک ایڈمنسٹریٹر کے دفتر میں غلط کام کرنے کے الزامات کا ذکر کیا تھا، ان آرٹیکلز کی وجہ سے ٹیلس جون 2022میں ڈیموکریٹک پرائمری انتخاب میں حصہ نہیں لے سکے تھے ۔ یاد رہے 47 سالہ مجرم رابرٹ ٹیلس کلارک کاؤنٹی کے سابق پبلک ایڈمنسٹریٹر تھے ۔2 ستمبر 2022 کو مقتول صحافی جیف جرمن کی لاش ان کے گھر کے باہر سے ملی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں