مغربی کنارہ :اسرائیل کا بلڈوزروں سے دھاوا ،دنیا سے رابطہ منقطع

مغربی کنارہ :اسرائیل کا بلڈوزروں سے دھاوا ،دنیا سے رابطہ منقطع

غزہ ، جنین(اے ایف پی ،رائٹرز )مغربی کنارے میں اسرائیلی آپریشن کا چوتھا روز ،بمباری ،بلڈوزروں سے دھاوا ، عمارتیں ملبے کا ڈھیر ،انٹر نیٹ بندش کے باعث دنیا سے رابطہ منقطع ہو گیا ۔

پانی ، بجلی ، سیوریج کا نظام درہم برہم ،انفراسٹرکچر مکمل تباہ ،کئی گھر گرا دئیے ،متعدد رہائشی و کاروباری عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں ،جھڑپوں اور دھماکوں کے نتیجے میں کئی افراد شہید و زخمی ہو گئے ،دنیا سے رابطہ منقطع ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات جبکہ محصور مغربی کنارے میں غذائی اشیا ناپید ہو گئیں ، اسرائیلی کارروائیوں کے باعث مغربی کنارے کے ہسپتال پانی اور بجلی سے محروم ہو گئے ۔غزہ کی وزرات صحت کا کہنا تھا جھڑپوں کے باوجود اقوام متحدہ کے تعاون سے پولیو ویکسینیشن مہم شروع کر دی گئی ہے ۔دوسری جانب غزہ کے مختلف علاقوں میں دو روز میں اسرائیلی حملوں میں 83افراد شہید، 250 سے زائد زخمی ہو گئے ۔7اکتوبر 2023 سے جاری صیہونی حملوں میں ابتک کم ازکم 40ہزار691افراد شہید ،94ہزار60زخمی ہو چکے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں