مقبوضہ کشمیر:سید علی گیلانی کی آج برسی ،وادی میں پوسٹر چسپاں

مقبوضہ کشمیر:سید علی گیلانی کی آج برسی ،وادی میں پوسٹر چسپاں

سرینگر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج علی گیلانی کی تیسری برسی منائیں گے ،وادی بھر میں پوسٹر چسپاں کر دئیے گئے ۔۔۔

جن میں کہا گیا ہے کہ کشمیری عوام مرحوم حریت قائد سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج یکم ستمبر کو سرینگر حیدر پورہ میں ان کی قبر پر بھر پور حاضری دیں اور ان سمیت دیگر کشمیری شہداکے درجات کی بلندی  کیلئے دعا کریں۔ حریت کانفرنس نے پوسٹروں پر لکھا کہ سید علی گیلانی اور دیگر شہدا کے مشن کو ہر قیمت پر پورا کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں