ایران کا اے آئی پر مبنی بارڈر سکیورٹی پلان جلد مکمل ہو جائیگا، آرمی کمانڈر

ایران کا اے آئی پر مبنی بارڈر سکیورٹی  پلان جلد مکمل ہو جائیگا، آرمی کمانڈر

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کی آرمی گراؤنڈ فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل کیومرس حیدری نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے ملک کی مشرقی سرحدوں کو محفوظ بنانے کا منصوبہ وقت سے پہلے مکمل ہونے کی امید ہے ۔

 کیومرس حیدری کا کہنا تھا مشرقی سرحدوں کو سیل کرنے کا سارا منصوبہ اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی ہے ۔ ایران افغانستان کے ساتھ مشرقی سرحد پر 930 کلو میٹر لمبی دیوار تعمیر کر رہا جس کا مقصد سکیورٹی بڑھانا اور سمگلنگ کو روکنا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں