افغانستان میں تمام فریقوں کیساتھ رابطے جاری رکھیں گے ،اقوام متحدہ

افغانستان میں تمام فریقوں کیساتھ  رابطے جاری رکھیں گے ،اقوام متحدہ

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ افغانستان میں تمام فریقوں کے ساتھ رابطے جاری رکھے گا۔

انہوں نے امدادی مشن کی سربراہ اوتنابائیوا کا بھی دفاع کیا جنہوں نے کہا تھا کہ نئے قوانین افغانستان کے مستقبل کی پریشان کن تصویر پیش کرتے ہیں۔یاد رہے طالبان انتظامیہ نے نئے اخلاقیات قوانین کے تحت خواتین پر پابندی عائد کر دی ہے کہ انہیں گھر سے باہر نکلنے کے بعد چہرہ ڈھانپنا ہو گا اور ان کی آواز سنائی نہیں دینی چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں