ہالینڈ میں اشرف جلالی اور سعدرضوی کے خلاف قتل کیلئے اکسانے پرمقدمے کی کارروئی شروع

ہالینڈ میں اشرف جلالی اور سعدرضوی  کے خلاف قتل کیلئے اکسانے  پرمقدمے کی کارروئی شروع

ایمسٹرڈیم (اے ایف پی)ہالینڈ کی ایک عدالت میں پاکستان کے مذہبی رہنما محمد اشرف جلالی اور سعدحسین رضوی کیخلاف اسلام مخالف ڈچ رہنما گیرٹ ولڈرز کے قتل پرلوگوں کو اکسانے کی مبینہ کوششوں کے الزام میں مقدمے کی کارروائی شروع ہوگئی ۔

استغاثہ نے الزام لگایا کہ محمد اشرف جلالی نے اپنے پیروکاروں کو گیرٹ ولڈرز کو قتل کرنے کیلئے بلایا جبکہ سعد حسین رضوی نے سابق پاکستانی کرکٹر خالد لطیف کو قتل کرنے پر اکسایا ۔مقدمہ کی سماعت ایمسٹرڈیم کے شیفول ہوائی اڈے کے قریب ایک انتہائی محفوظ کورٹ ہاؤس میں ہوئی۔ ڈچ حکام نے مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ اور عدالت میں پیش کرنے کیلئے سمن جاری کرنے کیلئے پاکستان سے قانونی مدد طلب کی تاہم اس حوالے سے کوئی معاہد ہ نہ ہونے کے باعث اس میں پیشرفت نہیں ہوسکی ۔واضح رہے اس کیس میں ڈچ عدالت نے سابق پاکستانی کرکٹر خالد لطیف کوگزشتہ سال ستمبر میں 12سال قید کی سزا سنائی تھی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں