امارات نے مظاہروں میں ملوث 57بنگلہ دیشی شہریوں کو معاف کردیا

 امارات نے مظاہروں میں ملوث  57بنگلہ دیشی شہریوں کو معاف کردیا

دبئی (اے ایف پی )متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے گزشتہ ماہ یو اے ای کی مختلف ریاستوں میں ہونے والے مظاہروں اور فسادات میں ملوث57 بنگلہ دیشی شہریوں کو معاف کردیا۔۔۔

ان میں سے کئی افراد کی سزائیں ختم کردی گئیں تاہم انہیں ملک بدر کردیاجائے گا ۔متحدہ عرب امارات کے صدر کے حکم کے تحت اٹارنی جنرل ڈاکٹر حمد الشمسی نے بنگلہ دیشی شہریوں کی سزاؤں پر عملدرآمد روکنے اور ملک بدری کے طریقہ کار کا آغاز کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں