ٹام سوازی امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کے سربراہ بن گئے

ٹام سوازی امریکی کانگریس میں  پاکستان کاکس کے سربراہ بن گئے

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹام سوازی امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کے سربراہ بن گئے ۔میڈیا سے گفتگو میں کانگریس مین ٹام سوازی نے پاک امریکا تعلقات بہتر کرنے کے عزم کااظہارکیا۔

ان کاکہنا تھا کہ وہ نومبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے ۔بعد ازاں ٹام سوازی اور واشنگٹن میں پاکستانی سفیر رضوان سعید کی ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی جس میں پاک امریکا تعلقات، دوطرفہ تعاون کو مزیدمستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یاد رہے ٹام سوازی سے پہلے شیلا جیکسن پاکستان کاکس کی سربراہ تھیں ، وہ جولائی میں انتقال کر گئی تھیں ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں