سمندری طوفان ویتنام سے ٹکرا گیا ،3 ہلاک،متعدد لاپتا

 سمندری طوفان ویتنام سے ٹکرا  گیا ،3 ہلاک،متعدد لاپتا

ہنوئی (اے ایف پی)سپر ٹائفون یاگی ہفتے کی دوپہر شمالی ویتنام سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور متعدد لاپتا ہو گئے ۔

حکام کے مطابق طوفان نے کوانگ نین صوبے میں کئی گھروں کی چھتیں اکھاڑ دیں،تیز ہوا سے عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ، کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ۔ ساحلی قصبوں سے 50 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔ملک میں 300 سے زیادہ پروازیں منسوخ کردی گئیں ۔ دارالحکومت ہنوئی سمیت 12 شمالی صوبوں میں ہائی سکول بھی بند کر دئیے گئے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں