امریکی فضائیہ کی 16 سالہ خاتون کیڈٹ کی اکیڈمی میں پر اسرار موت
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی ایئرفورس کی کیڈٹ ایوری کونسی کو ان کے کمرے سے نیم مردہ حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایوری کونسی یونائیٹڈ سٹیٹس ایئرفورس اکیڈمی میں فرسٹ ایئر کی طالبہ اور زیر تربیت کیڈٹ تھیں۔ ان کا تعلق ٹیکساس سے تھا ،تاحال واقعے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ اکیڈمی انتظامیہ نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔