عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ،2021 کے بعد 70ڈالر فی بیرل سے کم

عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ،2021 کے بعد 70ڈالر فی بیرل سے کم

لندن(اے ایف پی)عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت دسمبر 2021کے بعد پہلی بار فی بیرل 70ڈالر سے کم ہوگئی۔۔۔

 جس  کی وجہ ایندھن کی طلب میں کمی بتائی گئی ہے ۔برینٹ کروڈ کی قیمت گزشتہ روز 3.7 فیصد گر کر 69.15 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 4.1فیصد گرکر 65.90 ڈالر پر آگئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں