تھائی لینڈ :بادشاہت مخالف تقریر جمہوریت پسند کارکن کو 3سال قید
بنکاک (اے ایف پی)تھائی لینڈ کی ایک عدالت نے بادشاہت مخالف تقریر پر جمہوریت پسند کارکن کو تین سال قید کی سزا سنا دی ،انسانی حقوق کے وکلا کا کہنا تھا ،جتوپٹ نے 2021 میں اپنے آبائی شہر چائیافم صوبے میں بادشاہت مخالف تقریر کی تھی ۔
تھائی لائرز فار ہیومن رائٹس کے مطابق 2021 میں ایک مظاہرے میں جتوپٹ کی تقریر کے بعد ہزاروں افراد بادشاہت میں اصلاحات کے مطالبات کیلئے سڑکوں پر نکل آئے تھے ۔یاد رہے تھائی لینڈ میں بادشاہت پر تنقید جرم ہے جس کی سزا 15 سال تک قید ہے ۔