غزہ :اسرائیلی حملے جاری ،2روز میں 46شہید

غزہ :اسرائیلی حملے جاری ،2روز میں 46شہید

غزہ (اے ایف پی)غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ،2روز میں 46افراد شہید ،100 سے زائد زخمی ہو گئے ۔ رفح میں اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان شدید جھڑپوں میں 4صیہونی فوجی ہلاک، 10شدید زخمی ہو گئے ۔

ہلاک ہونے والوں میں ایک اسرائیلی خاتون پیرامیڈک بھی شامل ہے ۔غزہ شہر کے شجاعیہ محلے میں ابن الہیثم سکول پر اسرائیلی بمباری میں 5افراد شہید ،متعدد زخمی ہو گئے ۔امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا قاہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی علاقائی استحکام کو یقینی بنانے کا بہترین طریقہ ہے ۔غزہ کی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملوں میں ابتک کم ازکم 41ہزار 272افراد شہید ،95ہزار551زخمی ہو چکے ۔علاوہ ازیں یمنی خوثیوں نے کہا ہے کہ انہوں نے 3امریکی ڈرون مار گرائے ہیں ۔پینٹاگون کے ترجمان میجر جنرل پیٹ رائڈر نے صحافیوں کو بتایا کی ایک امریکی ڈرون یمن کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں