ایکس پر پابندی قومی سلامتی کی وجہ سے عائد کی گئی،وزیر اطلاعات

 ایکس پر پابندی قومی سلامتی کی وجہ  سے عائد کی گئی،وزیر اطلاعات

نیویارک (اے پی پی،مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطااﷲتارڑ نے کہا ہے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی غیر اعلانیہ نہیں۔۔۔

 نگران دور حکومت میں ایکس پر پابندی قومی سلامتی کی وجہ سے عائد کی گئی، یہ آزادی اظہار رائے کو روکنے کی کوشش نہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو وائس آف امریکا کو انٹرویو میں کہی۔ وزیر اطلاعات نے کہا علیحدگی پسند اور دہشت گرد گروپ ایکس پلیٹ فارم کو ملک کے خلاف استعمال کر رہے ہیں، ایکس پر پابندی کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے ،دہشت گرد گروپوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے غلط استعمال کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔عطا تارڑ کا کہنا تھا حکومت پی ٹی آئی سے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بات چیت کرتی رہی ہے تاہم 9 مئی کے مقدمات کا فیصلہ ہونے تک عمران خان سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوسکتے ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں