سعودیہ کا فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے عالمی اتحاد کا اعلان

سعودیہ کا فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے عالمی اتحاد کا اعلان

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے بین الاقوامی اتحاد کا اعلان کر دیا۔

نیویارک میں غزہ سے متعلق ایک اجلاس میں سعودی  وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے فلسطینی ریاست کے قیام اور دو ریاستی حل کیلئے عالمی اتحاد کا اعلان کیا۔ان کا کہنا تھا فلسطینی ریاست کے قیام کا اتحاد یورپ اور عرب ممالک کی کوششوں کا مشترکہ نتیجہ ہے ۔سعودی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اپنا دفاع کرنا لاکھوں شہریوں کے قتل کا جواز نہیں بنتا، ایک بار پھر فلسطینوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب ایک آزاد فلسطینی ریاست جس کا دار الحکومت مشرقی بیت المقدس ہو، اس کے قیام کی راہ میں کام کرنے سے ہرگز نہیں رُکے گا۔سعودی وزیرخارجہ کے مطابق فلسطین پر دو ریاستی حل کے لیے بین الاقوامی اتحاد کا پہلا اجلاس ریاض میں ہوگا، جس میں امن یقینی بنانے اور مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے عملی پلان وضع کریں گے ۔ان کا کہنا ہے کہ ہم ایک معتبر راستے کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوششیں کریں گے ، جامع اور منصفانہ امن سے پیچھے نہیں ہٹا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں