ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کی بھارتی سرپرستی کے ٹھوس شواہد :پاکستانی مندوب

 ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کی بھارتی سرپرستی  کے ٹھوس شواہد :پاکستانی مندوب

اقوام متحدہ (اے پی پی)پاکستان نے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے بھارتی الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے یہ بات حیران کن ہے کہ ایک ایسا ملک جو خود دہشت گردی کو آلہ کار کے طور پر استعمال کرتا ہے اور۔۔۔

 جس نے اپنے پڑوسی ممالک کے خلاف دہشت گردی کو ریاستی پالیسی کے طور پر اختیار کر رکھا ہے وہ دوسروں پر دہشت گردی کے الزامات عائد کر رہا ہے ،بھارت کو چاہئے اپنی سرپرستی میں ہونیوالی دہشت گردی ختم کرے ۔ پاکستانی مندوب گل قیصر سروانی نے سلامتی کونسل میں بھارت کی خارجہ سیکرٹری تنمایا لال کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا پاکستان کے پاس تحریک طالبان پاکستان اور بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے )کی بھارتی سرپرستی کے ٹھوس شواہد موجود ہیں جو پاکستان بھر میں شہریوں اور فوجی اہداف کے خلاف متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں