ایران کیخلاف جوابی کارروائی،اسرائیل کی مدد کرینگے :امریکا
واشنگٹن (دنیا نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران نے 200 میزائل سے اسرائیل پر حملہ کیا، ایران کیخلاف جوابی کارروائی میں اسرائیل کیمدد کرینگے ۔
میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا حماس مذاکرات کی میز پر نہیں آ رہی ، ایران کے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملوں کی مذمت کرتے ہیں ، اسرائیل کو دفاع کا حق ہے ، ایران کا اسرائیل پر حملہ دہشتگردی ہے ، حملوں کیخلاف اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ ایران نے اسرائیل پر براہ راست حملہ کیا ، حملہ سٹیٹ کی طرف سے سٹیٹ پر حملہ ہے ، ایران نے حملے سے پہلے امریکا کو آگاہ نہیں کیا، صورتحال پر خطے میں اتحادیوں سے رابطے میں ہیں۔ لبنان کچھ عرصہ سے عدم استحکام کا شکار ہے ، ایران برسوں سے دہشتگرد گروہوں کی سر پرستی اور انہیں فنڈنگ کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا امریکی تنصیبات محفوظ ہیں ، میزائل حملوں کو روکنے کیلئے اسرائیل کی مدد کی ، حماس کے مذاکرات کی میز پر نہ آنے سے جنگ بندی نہ ہو سکی ، دنیا کی ہر قوم کو ایران کی مذمت پر امریکا کا ساتھ دینا چاہیے ۔ حملوں سے پہلے اور اسکے بعد اسرائیل حکام سے رابطے میں رہے ، ہو سکتا ہے امریکی صدر دونوں فریقین کو جنگ بندی کا مشورہ دیں ، صدر بائیڈن نے صاف کہا ہے امریکا اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے ۔