امریکا :طوفان ہیلین کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 212 ہو گئی

 امریکا :طوفان ہیلین کے باعث  ہلاکتوں کی تعداد 212 ہو گئی

ایشیویل(اے ایف پی)امریکا کی مختلف ریاستوں میں سمندری طوفان ہیلین کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 212ہو گئیہے ۔

حکام کا کہنا تھا نصف صدی سے زیادہ  عرصے بعد امریکی سرزمین سے ٹکرانے والا دوسرا سب سے مہلک طوفان ہے ۔جس نے لاکھوں لوگوں کی زندگی کو درہم برہم کر دیا ہے ۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق شمالی و جنوبی کیرولائنا، جارجیا، فلوریڈا، ٹینیسی اور دیگر ریاستوں میں 212 اموات کی تصدیق ہوئی ہے ۔نصف سے زیادہ ہلاکتیں سیلاب سے تباہ شدہ شمالی کیرولائنا میں ہوئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں