برطانوی وزیراعظم کے چیف آف سٹاف مستعفی
لندن(اے ایف پی)برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر کے چیف آف سٹاف سو گرے نے استعفیٰ دے دیا۔ سو گرے نے کہا کہ میری پوزیشن کے بارے میں شدید تبصرے سے حکومت کی تبدیلی کے اہم کام میں خلفشار پیدا ہونے کا خطرہ تھا۔
برطانوی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ سو گرے کی تنخواہ سٹارمر سے زیادہ تھی۔ برطانوی وزیر اعظم نے سو گرے کی پارٹی کیلئے خدمات پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیف آف سٹاف نے اپوزیشن کے دوران اور حکومت میں تعاون کیا ،اب وہ ایلچی کے طور پر حکومت میں ایک اور کردار ادا کریں گے ۔ ان کی جگہ مورگن میک سوینی لیں گے۔