ایک ہی روز ریکارڈ 973 غیر قانونی تارکین کی برطانیہ آمد
لندن(اے ایف پی)برطانیہ کے ہوم آفس نے کہا ہے کہ ہفتے کے روز ایک ہی دن ریکارڈ 973 تارکین چھوٹی کشتیوں پر چینل عبور کر کے برطانیہ پہنچے۔۔۔
اس دوران بچے سمیت چار افراد فرانس سے انگلینڈ کے سفر کے دوران ہلاک ہوئے۔ قبل ازیں 18 جون کو ایک ہی دن میں 882 تارکین چینل عبور کر کے برطانیہ پہنچے تھے ۔ہوم آفس کے مطابق رواں سال چینل کراسنگ کی کوشش میں ہلاک ہونے والے تارکین کی تعداد 51 ہو گئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق 2024 میں 26 ہزار 600 سے زائد تارکین چھوٹی کشتیوں پر چینل عبور کر چکے۔