آن لائن جوئے کے ہاتھوں مقروض فیملی کی خود کشی
نئی دہلی(دنیا مانیٹرنگ)کوویڈ وبا کے دوران بھارتی ریاست تلنگانا کے 22 سالہ ہریش کو آن لائن گیمنگ کا شوق ہوا، دن رات گیمنگ کرتے کرتے وہ گیمبلنگ یعنی جوئے کی طرف چلا گیا۔۔۔
ہریش نے ادھار بھی لینا شروع کردیا، وہ ہارتا چلا گیا اور قرض 30 لاکھ روپے (کم و بیش ایک کروڑ پاکستانی روپے) تک جاپہنچا۔ ہریش نے والدین کو اپنے شوق اور قرضوں کے بارے میں بتایا تو ان کے ہوش اڑ گئے ۔ ہریش کے والد 53 سالہ رنگنا وینی سریش اور والدہ 45 سالہ ہیما لتا نے اپنی زرعی زمین بیچ کر قرض چکانے کی کوشش کی مگر قرض اتنا زیادہ تھا کہ زمین بیچنے سے بھی کچھ زیادہ فرق نہ پڑا۔ ہریش نے کریڈٹ کارڈ پر بینکوں سے بھی قرضے لے رکھے تھے ۔ جب رنگنا وینی سریش نے دیکھا کہ قرض چکانے کی گنجائش نہیں تو مایوس ہوگئے اور دو دن قبل ماں باپ اور بیٹے نے خود کشی کرلی۔