صدر منتخب ہوئی تو یوکرینی نمائندگی کے بغیر روسی صدر سے کبھی ملاقات نہیں کروں گی:کملا ہیرس

صدر منتخب ہوئی تو یوکرینی نمائندگی  کے بغیر روسی صدر سے کبھی  ملاقات نہیں کروں گی:کملا ہیرس

واشنگٹن (اے ایف پی) امریکا کی نائب صدر کملا ہیرس نے کہا ہے کہ صدر منتخب ہونے کی صورت میں وہ یوکرین کی جنگ پر بات کرنے کیلئے روسی صدر پیوٹن سے ایسی کوئی ملاقات نہیں کرینگی جس میں کیف حکومت کا نمائندہ شریک نہ ہو۔

 امریکی ٹی وی سی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا یوکرین کو اپنے مستقبل کے حوالے سے بات کرنے کا حق ہونا چاہیے ۔کملا نے کہا کہ ٹرمپ کہتے ہیں کہ اگر میں انتخابات جیت گیا تو میں پہلے روز یوکرین جنگ ختم کرا سکتا ہوں،کملا نے کہا ٹرمپ نے کبھی یہ نہیں واضح کیا کہ وہ یہ کس طرح کریں گے ؟۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں