امریکا:سکھ رہنما کے قتل کی سازش سابق را افسر پر فردجرم عائد

امریکا:سکھ رہنما کے قتل کی سازش  سابق را افسر پر فردجرم عائد

واشنگٹن(رائٹرز،اے پی )نیو یارک ڈسٹرکٹ کورٹ نے سکھ علیحدگی پسند خالصتانی رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی ناکام سازش تیار کرنے کے الزام میں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی را کے سابق افسر وکاس یادو کے خلاف فرد جرم عائد کر دی۔

عدالت نے کہا کسی امریکی شہری کے خلاف اس طرح کے اقدام کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔فرد جرم میں الزام لگایا گیا ہے کہ مئی 2023 میں وکاس یادو نے پنوں کو قتل کرنے کیلئے بھارت اور بیرون ملک دوسروں کے ساتھ ملکر منصوبہ بنایا تھا ، وہ اس وقت بھارتی حکومت کے ملازم تھے ۔فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ یادو نے پنوں کو قتل کرنے کیلئے گپتا کو بھرتی کیا جو اس وقت امریکی جیل میں ہیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں