رواں سال اسرائیلی حملوں میں حماس کے 5اہم رہنما شہید

رواں سال اسرائیلی حملوں میں  حماس کے 5اہم رہنما شہید

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی فوج نے رواں سال حماس کے 5اہم رہنما شہید کردئیے ۔ حماس کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ صالح العاروری کو جنوری میں بیروت کے جنوبی علاقوں پر ایک فضائی حملے میں شہید کیا گیا۔

 وہ القسام بریگیڈز کے بانیوں میں سے تھے اور اسرائیلی جیل میں 15 سال بند رہے ۔مارچ میں مروان عیسیٰ کی شہادت کا دعویٰ کیا گیاجو عسکری رہنما محمد ضیف کے نائب تھے تاہم حماس نے ان کی شہادت کی تصدیق نہیں کی۔ حماس عسکری ونگ کے بانی اور کمانڈر محمد ضیف سے متعلق دعویٰ کیا گیاکہ جولائی میں جنوبی غزہ میں انہیں شہید کیا گیا، لیکن حماس نے تصدیق نہیں کی۔اسماعیل ہنیہ کو تہران میں ایرانی صدر کی حلف برداری تقریب کے بعد شہید کیا گیا۔ اسماعیل ہنیہ کے بعد حماس کے سربراہ بننے والے یحیی سنوار کو رفح میں شہید کردیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں