امارات :بھارتی شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری کا اعلان

امارات :بھارتی شہریوں کیلئے  ویزا فری انٹری کا اعلان

دبئی (اے پی پی)متحدہ عرب امارات کی فیڈریشن آف امیگریشن اینڈ کسٹمز اتھارٹی نے بھارتی شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری کی سہولت کا اعلان کیا ہے ۔

اتھارٹی کے ڈائریکٹر بریگیڈئیر سہیل سعید الخیلی نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی شہریوں کیلئے ویزا پالیسی میں تبدیلی کا مقصد دوطرفہ طویل المدتی سٹریٹجک تعلقات ہیں۔ ویزے کے ضوابط میں نرمی سے سیاحت کو فروغ بھی ملے گا۔ ایسے بھارتی شہری جن کے پاس امریکاکا ریزیڈینٹ ویزا ،گرین کارڈ یا یورپی یونین کا کارآمد ویزا ہو گا انہیں 14 دن کا ویزا 100 درہم میں جاری کیا جائیگا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں