تھکن کی اطلاعات:ٹرمپ کی عمر کملا ہیرس کے نشانے پر

تھکن کی اطلاعات:ٹرمپ  کی عمر کملا ہیرس کے نشانے پر

ڈیٹرائٹ(اے ایف پی،رائٹرز)کملا ہیرس نے صدارتی عہدے کیلئے ٹرمپ کی صحت پر سوال اٹھایا کیونکہ ٹرمپ نے حال ہی میں بعض میڈیا اداروں کو انٹرویو دینے سے انکار کر دیا جس کے بعد انہیں ان قیاس آرائیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے کہ وہ تھک گئے ہیں۔

کملا نے  مشی گن میں حامیوں کو بتایا کہ اگر آپ انتخابی مہم کے دوران تھک چکے تو اس بارے میں حقیقی سوالات اٹھتے ہیں کہ آیا آپ دنیا کی مشکل ترین ملازمت کیلئے موزوں ہیں یا نہیں۔ٹرمپ نے کملا کے طنز پر صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے کچھ بھی منسوخ نہیں کیا ،انہوں نے ڈیموکریٹک حریف کو شکست خوردہ قرار دیا جن کے پاس ایک خرگوش کے برابر بھی توانائی نہیں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں