غزہ :اسرائیلی بربریت ،48گھنٹے میں 96شہید

غزہ :اسرائیلی بربریت ،48گھنٹے میں 96شہید

غزہ ،بیروت (اے ایف پی،رائٹرز)غزہ کی وزارت صحت کا کہنا تھا اسرائیلی بربریت میں شہدا کی مجموعی تعداد 43ہزار سے متجاوز ہو گئی ہے ،صیہونی حملوں میں اب تک 1لاکھ ،1ہزار ،1سو 10فلسطینی زخمی ہو چکے ۔

دوسری جانب گزشتہ 48 گھنٹوں میں غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں 96افراد شہید ،سینکڑوں زخمی ہو گئے ۔وزارت کا کہنا تھا غزہ کے تمام ہسپتالوں  میں طبی سہولیات ناپید ہو گئی ہیں ۔ ادھر لبنان کے جنوبی شہر طائر اور دیگر علاقوں پر اسرائیل کے تازہ حملوں میں کم ازکم 35افراد شہید ،70سے زائد زخمی ہو گئے ۔حزب اللہ نے کہا کہ اس کے جنگجوؤں نے پیر کو جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجیوں پر راکٹ حملہ کیا جبکہ سرحدی گاؤں کے قریب اسرائیلی فوجیوں اور گاڑیوں پر گھات لگا کر بھی حملہ کیا گیا۔ادھر موساد کے سربراہ یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کیلئے قطری وزیر اعظم کے ساتھ بات چیت کے بعد واپس اسرائیل پہنچ گئے ،نیتن یاہو کے دفتر نے ایک بیان میں کہاآنے والے دنوں میں مزید بات چیت جاری رہے گی۔جنوبی افریقا نے غزہ میں اسرائیل کی طرف سے کی گئی نسل کشی کے ثبوت بین الاقوامی عدالت انصاف میں جمع کرادئیے ۔اسرائیلی پارلیمنٹ نے پیر کے روز اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزین ایجنسی انروا پر پابندی کا بل منظور کر لیاجس بعد یو این آر ڈبلیو اے کو امریکا کے اعتراضات کے باوجود اسرائیل میں کام کرنے سے روک دیا گیا ۔ بل کے حق میں 92 جبکہ مخالفت میں 10 ووٹ ڈالے گئے ۔ادھر امریکا اور برطانیہ نے انروا پر پابندی کے بارے میں اسرائیلی پارلیمنٹ سے منظور کردہ بل پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں