مقبوضہ کشمیراسمبلی میں دفعہ 370بحالی کی قرارداد پیش

مقبوضہ کشمیراسمبلی میں دفعہ 370بحالی کی قرارداد پیش

سرینگر(اے پی پی)مقبوضہ کشمیراسمبلی میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن وحید الرحمان پرہ نے ایک قرارداد پیش کی ہے جس میں دفعہ 370 اور علاقے کی خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پلوامہ سے منتخب رکن اسمبلی کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد پربی جے پی کے ارکان نے شدید ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے احتجاج کیا۔وحید پرہ نے قرارداد نیشنل کانفرنس کے رہنما عبدالرحیم راتھر کے اسمبلی کا سپیکر منتخب ہونے کے موقع پر  پیش کی۔پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے قرارداد پیش کرنے پر وحید پرہ کی تعریف کی ۔ کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ عمر عبداﷲ نے قراردادپیش کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ370پر کوئی فرد واحد یکطرفہ طور پر فیصلہ نہیں کرسکتا،یہ اقدام خالصتاً سیاسی ہے ۔ انہوں نے سپیکرسے اجلاس ملتوی کرنے کی درخواست کی ۔شام لال شرما کی قیادت میں بی جے پی کے ارکان نے وحیدپرہ کی معطلی کا مطالبہ کیا جبکہ این سی کے رکن شبیر کلے نے اجلاس میں رکاوٹ پیدا کرنے پر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اسمبلی کا اجلاس 8نومبرتک جاری رہے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں