عالمی دباؤ مسترد:قتل کے مجرم ایرانی یہودی کو پھانسی

عالمی دباؤ مسترد:قتل کے  مجرم ایرانی یہودی کو پھانسی

پیرس،تہران (اے ایف پی) ایرانی حکام نے پیر کے روز ایران کی یہودی برادری کے ایک شخص کوقتل کا جرم ثابت ہونے پر پھانسی دے دی ۔

ناروے میں قائم ایران ہیومن رائٹس گروپ نے کہا کہ ارون گہرمانی کو مغربی شہر کرمانشاہ کی جیل میں سڑک پر لڑائی کے دوران امیر شوکری کے قتل کا جرم ثابت ہونے کے بعد پھانسی دی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے عالمی قوتوں کی جانب سے دباؤ کے باوجود مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا۔یہودی مجرم کے اہلخانہ نے مقتول کے خاندان کودیت کی رقم دینے کی پیشکش بھی کی تھی جسے ورثا نے مسترد کردیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں