اسرائیلی وزیراعظم نے وزیر دفاع کو برطرف کر دیا

اسرائیلی وزیراعظم نے  وزیر دفاع کو برطرف کر دیا

یروشلم(دنیا مانیٹرنگ)اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنے وزیر دفاع یوو گیلنٹ کو برطرف کردیا ۔

اسرائیلی وزیر اعظم  کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق، نیتن یاہو نے امریکی انتخابات کے موقع پر وزیر دفاع یوو گیلنٹ کو ہٹانے کا اعلان کیا۔توقع ہے کہ اسرائیل کاٹز اب دفاعی قلمدان سنبھالیں گے ۔مزید برآں نیتن یاہو نے گیلنٹ کے بعد گیڈون سار کو وزیر خارجہ کے عہدے کی پیشکش کی ہے ۔نیتن یاہو کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کے طور پر میرا سب سے بڑا فرض اسرائیل کی سلامتی کا تحفظ کرنا اور ہمیں فیصلہ کن فتح کی طرف لے جانا ہے ۔ جنگ کے دوران وزیر اعظم اور وزیر دفاع میں مکمل اعتماد ضروری ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں