نیوزی لینڈ :نامعلوم حملہ آور نے مسجد کو آگ لگادی
آکلینڈ (آئی این پی)نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں نامعلوم انتہا پسند نے رات کے آخری پہرمسجد میں داخل کر آگ لگا دی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسجد پر منگل کی علی الصبح حملہ کیا گیا، مسجد کو جزوی نقصان پہنچا تاہم ایمرجنسی سروسز کو فوراََ مطلع کیا گیا جنہوں نے آگ کو بجھا دیا۔واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔