جارجیا میں بم کی افواہیں
فلٹن کاؤنٹی (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی ریاست جارجیا کی فلٹن کاؤنٹی کے بعض پولنگ سٹیشنز پر بم کی افواہیں سامنے آئیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق بم کی افواہوں پر5پولنگ سٹیشنز کو عارضی طور پر خالی کرایا گیا،حکام کا کہناہے کہ 5 پولنگ سٹیشنز پر بم کی اطلاع موصول ہوئی تھی تاہم بم کی اطلاعات جھوٹی تھیں اورافواہوں کے حوالے سے تحقیقا ت کررہے ہیں ۔ فلٹن کاؤنٹی میں الیکشن کا عمل محفوظ طریقے سے دوبارہ شروع کردیا گیا ۔