مقبوضہ کشمیر:ایک اور شہری کی قیمتی جائیداد ضبط
سرینگر(اے پی پی) بی جے پی کی ہندو تو ا بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں ایک اور۔۔۔
شہری کی قیمتی جائیداد ضبط کر لی ۔کے ایم ایس کے مطابق بھارتی پولیس نے سوپور کے علاقے بومئی میں عامر رشید لون کی تقریباً ایک کروڑ روپے کی جائیدار غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ( یو اے پی اے ) کے تحت ضبط کی ۔یاد رہے مودی حکومت نے 2019میں مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد کشمیریوں کی جائیدادوں کی ضبطی کی مذموم مہم تیز کی ہے ۔