بنگلہ دیش:مسلح افواج کے عدالتی اختیارات میں توسیع

بنگلہ دیش:مسلح افواج کے عدالتی اختیارات میں توسیع

ڈھاکہ(اے ایف پی)بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے مسلح افواج کے عدالتی اختیارات میں توسیع کر دی ہے جو اگست میں سابق صدر شیخ حسینہ کا تختہ الٹنے کے بعد دئیے گئے تھے۔

فوج کے ترجمان سمیع الدولہ چودھری نے ایک بیان میں کہا مسلح افواج پولیس کی طرح منفی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو گرفتار کر سکے گی۔انہوں  نے کہا مسلح افواج حکومت کی طرف سے تفویض کردہ احکامات پر عمل کرے گی۔ ہائیکورٹ کے وکیل امام حسن طارق نے کہا کہ صرف کیپٹن یا اس سے اوپر کے عہدے کے افسر ہی گرفتاری کے مجاز ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں