ٹرمپ کابینہ:اسرائیل کے حامی وزرا کا تقرر، امریکی مسلمان ناراض

ٹرمپ کابینہ:اسرائیل کے حامی  وزرا کا تقرر، امریکی مسلمان ناراض

واشنگٹن(رائٹرز)نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ میں اسرائیل کے حامی وزرا کی تقرری پر امریکی مسلمان ناراض ہوگئے۔

مسلمان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سوئنگ سٹیٹس میں ٹرمپ ان کی وجہ سے جیتے، ایسا لگتا ہے ٹرمپ نے ووٹوں کیلئے مسلمانوں کے ساتھ بڑا ہاتھ کردیا۔مسلمان ووٹرز کا کہنا تھا کہ ٹرمپ سے امن کیلئے کام کرنے کی توقع تھی لیکن انہوں نے شدید مایوس کیا۔واضح رہے ٹرمپ نے غزہ جنگ روکنے کے مخالف مارکو روبیو کو وزیر خارجہ، اسرائیلی قبضے کے حامی مائیک ہکابی کو اسرائیل میں اگلا امریکی سفیر اور فلسطین میں شہادتوں کی مذمت سے انکاری ایلیس کو اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نامزد کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں