ہرینی امر سوریا پھر سری لنکن وزیر اعظم مقرر
کولمبو(اے ایف پی، رائٹرز)ہرینی امر سوریا ایک بار پھر سری لنکا کی وزیر اعظم مقرر ہو گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کے نو منتخب صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے ہرینی امر سوریا کو دوبارہ وزیر اعظم مقرر کر دیا۔تجربہ کار قانون ساز وجیتا ہیراتھ کو وزارت خارجہ کا قلم دان دوبارہ سونپ دیا گیا جبکہ وزیر خزانہ کا قلم دان صدر انورا کمارا نے اپنے پاس رکھا ہے ۔ واضح رہے ان کے نیشنل پیپلز پاور اتحاد نے حالیہ انتخابات میں 196 نشستوں میں سے 159 نشستیں حاصل کی تھیں۔