سنگاپور :آئل ٹائیکون کو دھوکا دہی کے جرم میں 18 سال قید
سنگاپور(اے ایف پی)سنگاپور کی ایک آئل ٹریڈنگ کمپنی کے بانی اون کیون کو ملک کے سب سے بڑے فراڈ کے ایک کیس میں بینکنگ کمپنی ایچ ایس بی سی کو لاکھوں ڈالر میں کا دھوکا دینے کے الزام میں تقریباً 18 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔
ریاستی عدالت کے جج توہان لی نے کہا کہ ریاست ایک عالمی مالیاتی مرکز ہے ، مجرم نے سنگاپور میں تیل کی تجارت کی صنعت پر اعتماد کو مجروح کیا ۔ جج نے کہا مجرم کو صحت کی وجہ سے سزا میں کوئی رعایت نہیں دی جا سکتی کیونکہ سنگاپور جیل سروس کے پاس مناسب طبی سہولیات موجود ہیں۔