پیراگوئے کے صدر جی 20اجلاس کے دوران بیمار ہوگئے ،ہسپتال داخل
ریوڈی جنیرو(اے ایف پی)پیراگوئے کے صدر سینٹیاگو پینا جی 20سربراہی اجلاس میں شرکت کے دوران بیمار پڑ گئے ۔۔۔
انہیں علاج کی غرض سے گزشتہ روز ریوڈی جنیرو کے ایک ہسپتال لے جایا گیا۔پیراگوئے کے حکام نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ صدرسینٹیاگو پینا سماریٹانو ہسپتال میں زیرعلاج رہے اوران کے تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ۔سربراہ مملکت ٹھیک کام کر رہے ہیں اور ان کی صحت کی موجودہ حالت مستحکم ہے ۔