کمالیہ :چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم
کمالیہ (نمائندہ دنیا )چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق محلہ نادر آباد کے احسن رسول نے پولیس کو بتایا کہ۔۔۔
وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ بالائی منزل پر سویا ہو اتھا کہ نامعلوم چورگھر میں داخل ہو کر میری بیوی کے پرس سے طلائی انگوٹھی ،نقدی وغیرہ چوری کر کے لے گئے ۔دوسری واردات میں محلہ بگائی والا کے رہائشی محمد فیصل نے پولیس کو بتایا کہ گذشتہ روز نامعلوم چور دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور ہزاروں روپے مالیتی سامان چوری کر کے لے گئے ۔تھانہ سٹی پولیس نے مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔