پاک بھارت فنکاروں کو ایک ساتھ کام کرنا چاہئے :فہد مصطفی
کراچی (این این آئی)اداکار فہد مصطفی نے کہا ہے کہ سیاست کو فن سے علیحدہ رکھ کر پاک بھارت فنکاروں کو ایک ساتھ کام کرنے کی اجازت ہونی چاہئے ۔
بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں فہد مصطفی نے کہا کہ پاک بھارت اور ان کے لوگ ایک جیسے ہیں پاکستان کے ڈرامے بھارت میں دیکھے اور پسند کئے جاتے ہیں ،اسی طرح بھارت کی فلمیں پاکستان میں بیحد پسند کی جاتی ہیں۔فہد مصطفی نے کہا کہ اگر دونوں ملکوں کے فنکار ایک ساتھ کام کریں گے تو بہت مزہ آئے گا اور دونوں ملکوں کے فنکاروں کا فائدہ بھی ہوگا۔