چاول کی کوالٹی بہتر بنانے کیلئے تحقیق پر بھی توجہ دینا ہوگی، ایکسپورٹرز
فیصل آباد(اے پی پی)رائس ایکسپورٹرز نے کہا کہ ہمیں دھان کی پیداوار بڑھانے کے ساتھ چاول کی کوالٹی بہتر بنانے کیلئے تحقیق پر بھی توجہ دینا ہوگی۔۔۔
کیونکہ اچھی کوالٹی کے باعث ہم عالمی مارکیٹوں تک کامیابی سے رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ ترجمان رائس ایکسپورٹرزنے کہا کہ اگرٹیکنالوجی کی فراہمی سمیت حکومت کاشتکاروں کیلئے ریلیف پیکیج کا اعلان کرے تو چاولوں کی برآمد کئی گنا بڑھائی جا سکتی ہے۔