ٹی پی ایل انشورنس اور سامبا بینک کا اشتراک
کراچی(بزنس ڈیسک)ٹی پی ایل انشورنس لمیٹڈ اور سامبا بینک لمیٹڈ نے جدید ڈیجیٹل ٹرانزیکشن انشورنس کوریج کی فراہمی کے حوالے سے اشتراک کا اعلان کیا۔
ٹی پی ایل نے یہ نئی انشورنس سہولت سامبا بینک کے موجودہ اور نئے کسٹمرز کو مختلف ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کے خطرات جیسے اکاؤنٹ ہائی جیکنگ، غیر مجاز ٹرانزیکشن، سوشل انجینئرنگ، اور اے ٹی ایم چوری سے محفوظ رکھنے کیلئے متعارف کروائی ہے ۔ سامبا بینک کے ساتھ اس اشتراک کے ذریعے ، ہر پاکستانی اپنی متعلقہ برانچ پر جا کر باآسانی انشورنس حاصل کر سکتاہے ۔ٹی پی ایل انشورنس کے ہیڈ آف ایف آئی جی اور ریٹیل سیلز اورنگزیب جاوید صدیقی نے کہا کہ ہم سامبا بینک کے ساتھ اس اہم پیش رفت کو متعارف کروانے پر بے حد خوش ہیں۔ سامبا بینک کے گروپ ہیڈ کنزیومر بینکنگ طلال جاوید نے کہا کہ ٹی پی ایل انشورنس کے ساتھ مل کر پاکستان میں ٹرانزیکشنل انشورنس کو متعارف کروانے پر فخر محسوس کرتے ہیں ،یہ جدید سہولت ہمارے کسٹمرزکو ذہنی سکون فراہم کرے گی اور سائیبرکرائم اور فراڈ کے بڑھتے ہوئے خطرات سے تحفظ دے گی۔