ہوٹل کا بل دینے کیلئے موبائل بیچنا پڑا:وکرانت میسی

ہوٹل کا بل دینے کیلئے موبائل بیچنا پڑا:وکرانت میسی

ممبئی (آئی این پی) اپنی محنت سے بالی ووڈ میں پہچان بنانے والے اداکار وکرانت میسی نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں ہوٹل کے کمرے کا کرایہ بھرنے کیلئے انہیں اپنا موبائل بیچنا پڑا تھا۔

ایک انٹرویو میں اداکار نے بتایا کہ ہم اچھی بھلی زندگی بسر کررہے تھے کہ اچانک ایک خاندانی تنازع کے نتیجے میں سب کچھ چلا گیا اور میرے پاس گودام میں رہنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔ جب میں نے کمانا شروع کیا تومیرے پاس 5 ہزار اکٹھے ہوئے ، میں نے دوستوں کے ساتھ گووا گھومنے کا منصوبہ بنایا،، ٹرپ کے آخری دن جب ہوٹل کا کمرا خالی کرنا تھا تو ہمارے پاس اس کا بل ادا کرنے کے پیسے نہیں تھے ، میرے پاس ایک موبائل فون تھا اور اسے میں نے فروخت کر دیا تاکہ بل کی ادائیگی کرسکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں