اسلام آباد چیمبر اور سی سی پی آئی ٹی لیاؤ ننگ کے مابین معاہدہ
اسلام آباد(اے پی پی)اسلام آباد چیمبر نے چائنہ کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ (سی سی پی آئی ٹی) لیاؤننگ سب کونسل کے ساتھ ایک تاریخی شراکت داری قائم کی ہے۔۔۔
جس کے تحت دو طرفہ اقتصادیات کو بڑھانے کے لیے ایک مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق اس اقدام سے دونوں ممالک میں کاروبار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور باہمی ترقی اور خوشحالی کو فروغ ملے گا۔اس موقع پر آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی نے پاکستان کی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں اور برآمدات کو بڑھانے میں ٹیکنالوجی کی منتقلی کے اہم کردار پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قیمتی جواہرات اور پتھروں کے وسیع ذخائر موجود ہیں جن کو برآمد کر کے زرمبادلہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔