پی سی بی کا محمد یوسف کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار

 پی سی بی کا محمد یوسف کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف کا استعفیٰ منظور نہیں کیا۔ذرائع کے مطابق محمد یوسف نے چند روز قبل بیٹنگ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

محمد یوسف کو نئی ذمے داری دی جائے گی، ان کو 2، 3 ذمے داریوں کی پیشکش کی جائے گی، جن میں سے سابق کرکٹر کو کسی ایک ذمے داری کا انتخاب کرنا ہو گا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پی سی بی مستقبل میں عبدالرزاق سے بھی رابطہ کر کے انہیں نئی ذمے داری دے گا۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد یوسف نے قومی ٹیم کے سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔اس حوالے سے محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں۔

، اس ٹیم کی خدمت کرنا ایک اعزاز اور کرکٹ کے فروغ میں حصہ ڈالنے پر فخر ہے ۔محمد یوسف کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ اور جذبے پر پورا اعتماد ہے ، قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں