فلموں کی ناکامی پر باتھ روم میں جاکر رویا:شاہ رخ

فلموں کی ناکامی پر باتھ روم میں جاکر رویا:شاہ رخ

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ اپنی فلموں کی ناکامی پر کئی بار باتھ روم جا کر رویا۔

،مایوسی کے باوجود اٹھنا اور آگے بڑھنا سیکھنا چاہئے ، یہ نہ سوچیں کچھ چیزیں صرف آپ کیلئے غلط ہورہی ہیں تسلیم کریں زندگی آگے بڑھنے کا نام ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز شاہ رخ خان نے دبئی میں ہونے والی Global Freight Summitمیں شرکت کی اس دوران اداکار نے سامعین کی حوصلہ افزائی کیلئے اپنی زندگی کی ناکامیوں پر بات کی۔ شاہ رخ نے سامعین سے کہا کہ ہر انسان کو چاہئے کہ وہ ناکامیوں پر رونے کے بجائے خود پر بھروسہ رکھے ، انہوں نے کہا کہ اگر آپ کبھی ناکام ہوجائیں تو یہ نہ سوچیں کہ آپ کی جاب یا آپ کا کام غلط ہے ، ہو سکتا ہے کہ آپ جس ماحول میں کام کررہے ہیں آپ اسے سمجھ نہ پائے ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں