جوہری پروگرام پر 29 نومبر کو برطانیہ، فرانس، جرمنی کیساتھ بات چیت ہوگی:ایران
تہران(اے ایف پی)ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ تہران جوہری پروگرام کے بارے میں 29 نومبر کو برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے ساتھ تبادلہ خیال کرے گا۔۔۔
تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا ہے کہ مذاکرات کس جگہ پر ہوں گے۔ واضح رہے یہ پیش رفت اقوام متحدہ کے جوہری معاملات کے لئے واچ ڈاگ آئی اے ای اے کی ایران کے بارے میں منظور کردہ قرار داد کے بعد سامنے آئی ہے۔