مقبوضہ کشمیر:14افراد اشتہاری قرار، جائیدادیں ضبط ہونے کا خطرہ
جموں(اے پی پی)مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوری کی مقامی عدالت نے میاں بیوی سمیت 14 افراد کو اشتہاری قرار دیکر ان کی جائیدادیں ضبط کرنے کی راہ ہموار کردی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کوٹرنکا میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے یہ حکمنامہ کنڈی کے ایس ایچ اوکی درخواست پر جاری کیا،حکم نامے میں جن افراد کا نام دیا گیا ہے ان میں اسلم اور ان کی اہلیہ، حکم جان، صحبت، شریف، اقبال، نورانی، خادم حسین، اعظم ، گلزار، غلام حسین، منیر حسین، محمد شبیر، کالا، زبیر شامل ہیں۔