ڈنمارک :ایک ارب درخت لگانے کا منصوبہ پارلیمان میں منظور
کوپن ہیگن(اے ایف پی)ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے ملک میں ایک ارب درخت لگانے کے تاریخی منصوبے کی منظوری دیدی۔
منصوبے کے تحت ملک میں دس فیصد زرعی زمین اگلے دو عشروں میں جنگلات میں بدل دی جائے گی۔ حکومت اور پارلیمان کے مابین اتفاق رائے کو گزشتہ ایک صدی کے دوران ڈنمارک کے منظر نامے میں آنے والی سب سے بڑی تبدیلی کا نام دیا گیا ہے۔