سرینگر :بھارتی فورسز کا احتجاجی ٹرانسپورٹر ز پر دھاوا،کئی گرفتار

سرینگر :بھارتی فورسز کا احتجاجی ٹرانسپورٹر ز پر دھاوا،کئی گرفتار

سرینگر (اے پی پی) سرینگر میں بھارتی فورسز کا احتجاجی ٹرانسپورٹر ز پر دھاوا،کئی افراد کو گرفتار لیا ۔

ٹرانسپورٹرز نجی بسوں کو شہر میں چلانے کی اجازت دینے کا مطالبہ کر رہے تھے ۔ ادھر بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں 50سے زائد مقامات پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کئی بے گناہ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔قابض بھارتی فوج نے کٹھوعہ، کشتواڑ، ڈوڈہ، راجوری، پونچھ، ادھم پور اور ریاسی اضلاع کے متعدد علاقوں میں کارروائیاں کیں۔مقبوضہ کشمیر ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ جائیداد کا حق محض آئینی یا قانونی نہیں ہے بلکہ ایک بنیادی انسانی حق ہے ۔ کپواڑہ کے رہائشی عبدالمجید نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ بھارتی فوج نے 1978 سے ان کی 12 کنال سے زائد اراضی پر قبضہ جما رکھا ہے ، وہ اسکا کوئی معاوضہ نہیں دے رہی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں